Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وزیراعظم شہباز شریف کا دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم | زرائع نیوز

وزیراعظم شہباز شریف کا دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم

اسلام آباد؍ ڈیرہ اسماعیل خان :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ملک کیلئے فتنہ اور ناسور ہے، اسے کچل دیا جائے گا، گھڑی چور نے ملک کو دنیا میں بدنام کیا، معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا اور دوست ممالک سے تعلقات خراب کئے،ابھی 8 ماہ باقی ہیں، منصوبوں پر کام کرینگے، پھر الیکشن ہونگے، خیبرپختونخوا میں سیلاب سے تباہی سابق حکومت کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے ہوئی، عمران نیازی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، مخلوط حکومت نے دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، عوام پریشان نہ ہوں ،ملک کو مشکل سے نکالیں گے، سیلاب متاثرین کی گھروں میں آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مختلف ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد اور افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا فتنہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، بنوں میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور کمانڈو افسران اور جوانوں نے آپریشن کیا، آپریشن میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بلوچستان میں بھی ایک اور واقعہ پیش آیا، اس معاملہ پر اجلاس طلب کیا گیا ہے، ان واقعات کی روک تھام اور دہشت گردی کے ناسور کو کچلنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ادارے مل کر بھتہ خوری، اغواء اور دہشت گردی کے فتنے کو کچل دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے نوشہرہ، چارسدہ، کالام، کوہستان، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بہت نقصان ہوا، سوات میں جو تباہی ہوئی اس میں بڑا حصہ سابق حکومت کی غلط منصوبہ بندی کا ہے، دریا کے اندر گھر اور ہوٹل بنا دیئے گئے اور صوبے میں اس پارٹی کی حکومت ہے جو دوسروں پر تنقید کرتی ہے لیکن اپنی بری گورننس اور حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے یہاں تباہی ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا یہاں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز مولانا فضل الرحمان کی ذاتی دلچسپی کا مظہر ہے، اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان تک ہکلہ موٹروے بھی تعمیر ہو چکی ، ان موٹرویز کے معمار سابق وزیراعظم نواز شریف ہیں ۔انہوں نے کہا سابق حکومت نے اپنے دور میں ترقیاتی منصوبوں کو التواء میں ڈالے رکھا، معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا جس سے ترقی اور خوشحالی رک گئی، دوست ممالک بھی ناراض کر دیئے گئے تھے، عمران نیازی نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بیچ کر پیسے اپنی جیب میں ڈال لئے اور ملک کو بدنام کیا، مخالفین پر دن رات الزام تراشی اور دشنام طرازی کی جاتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا جب انہوں نے حلف اٹھایا تو انہیں بھی احساس نہیں تھا کہ معیشت سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اتنی تباہ حال ہو چکی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ بے پناہ چیلنجز موجود ہیں، تاہم عوام پریشان نہ ہوں مخلوط حکومت اور ادارے ملک کو مشکل سے نکالیں گے، نعروں، مرثیوں اور اشعار سے نہیں محنت سے ملک ترقی کرے گا۔