اسلام آباد: پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کے باعث امریکہ کے بعد آسٹریلین ہائی کمیشن اور سعودی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کردئیے ہیں۔
آسٹریلین ہائی کمیشن نے سکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلین آفیشل نقل وحرکت محدود رکھیں۔اسلام آباد میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارتخانہ نے پاکستان میں مقیم اور آنے والے اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کردیا۔
سعودی سفارتخانہ نے کہا پاکستان میں سعودی شہری احتیاط برتیں، شہری ضرورت کے علاوہ باہر نہ نکلیں، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری ضرورت پڑنے پر سفارتخانے اور قونصلیٹ سے رابطہ کریں۔
