Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی : افغان ڈاکو مارا گیا، فائرنگ سے تاجر جاں بحق | زرائع نیوز

کراچی : افغان ڈاکو مارا گیا، فائرنگ سے تاجر جاں بحق

کراچی: سپر ہائی وے پر سبزی منڈی جانے والے بیوپاریوں سے لوٹ مار کے دوران رینجرز کی کارروائی میں بدنام افغان ڈاکو ہلاک ہو گیا، جبکہ1 شخص زخمی ہوا ہے۔

رینجرز ذرائع کے مطابق پاکستان رینجرز کی ایک ٹیم کو سپرہائی وے پر خمیسہ گوٹھ گلشنِ آقا خیل میں منڈی جانے والے بیوپاریوں سے لوٹ مار کی اطلاع پر بھیجا گیا۔

رینجرز کی نفری نے جائے وقوعہ پرملزمان کو گھیر لیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔جوابی فائرنگ میں بلال افغانی ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم بلال افغانی علاقے میں بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا جس نے لوٹ مار کے لیے افغانی لڑکوں کا 25 سے 30 رکنی بڑا گروہ تشکیل دے رکھا تھا۔

ملزم ایک واردات کے دوران تاجر کے سیکیورٹی گارڈ کے قتل اور رائفل چھیننے میں بھی ملوث تھا۔ادھربلدیہ ٹاؤن عیدگاہ گراؤنڈ موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی، جس سے 37 سالہ رفیع اللہ ولد سردار خان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول ڈرائی فروٹ کا تاجر اور لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کوئلہ گودام کا رہائشی تھا۔ شناختی کارڈ پر سعید آباد کا پتا درج ہے۔

مقتول کا آبائی تعلق لکی مروت سے تھا اور وہ 5 بچوں کا باپ تھا۔ مقتول کی جیب میں 35 ہزار روپے نقد اور قیمتی موبائل فون موجود تھا،جو پولیس نے قبضے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کا شیر شاہ میں اسکریپ اور بلدیہ ٹاؤن میں ڈرائی فروٹ کا کام تھا۔

واقعے کے وقت مقتول اپنی گاڑی میں خیبرچوک سے بلدیہ ٹاؤن کی طرف جا رہا تھا کہ عقب سے آنے والی کار میں سوار افراد نے فائرنگ کر دی،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔