Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نور مقدم قتل : امریکی شہریت ریکارڈ پر لانے کی استدعا مسترد | زرائع نیوز

نور مقدم قتل : امریکی شہریت ریکارڈ پر لانے کی استدعا مسترد

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم کی جانب سے امریکی شہریت کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

جمعرات کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی درخواست کی سماعت کی جس میں غیر ملکی شہریت کی دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کی استدعا کی گئی تھی۔

عدالت نے ظاہر جعفر کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد بھی رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے، جس میں کہا گیا تھا کہ فیصلہ محفوظ ہو چکا ہے، اب کوئی نئی درخواست نہیں سنی جا سکتی۔

دوران سماعت مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ بات ریکارڈ پر آنی چاہیے کہ ظاہر جعفر غیر ملکی شہریت رکھتا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ غیر ملکی شہری ہونا ریکارڈ پر آبھی جائے تو کیا فرق پڑے گا؟۔ اگر ظاہر جعفر امریکی شہری ہے تو کیا ہوا؟ کیا آپ امریکی شہری بتا کر کوئی رعایت لینا چاہتے ہیں؟کیا آپ چاہتے ہیں کوئی بھی باہر سے آئے اور بندہ مار کر چلا جائے؟۔ کیا آپ پاکستان کو ایسے لوگوں کی جنت بنانا چاہتے ہیں؟۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ اس کیس میں یہاں پاکستان کا قانون چلے گا۔ عدالت نے امریکی شہریت کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست مسترد کردی۔