Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
روس نے یوکرین میں گولہ باری تیز کر دی | زرائع نیوز

روس نے یوکرین میں گولہ باری تیز کر دی

کیف:یوکرینی افواج نے کہاہے کہ روسی افواج نے جنوبی یوکرین میں حال ہی میں خالی کیے گئے شہر کھیرسن میں گولہ باری اور میزائل حملے تیز کردئیے ۔

حال ہی میں خالی کرائے گئے یوکرینی شہر کھیرسن میں روس نے شہری علاقوں کو ہدف بناتے ہوئے 33 میزائل داغے ہیں۔مشرقی صوبے ڈونیسٹک میں یوکرین کے زیر قبضہ شہر باخموت کے اطراف شدید جھڑپیں جاری رہیں جبکہ شمالی صوبے لوہانسک کے شہر سواتوو اور کریمنا کے اطراف یوکرینی افواج روسی دفاع کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

یوکرین میں فضائی حملے کے سائرن کی آوازیں سنی گئیں، یوکرینی سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق پڑوسی ملک بیلاروس میں موجود روسی طیاروں کے اڑان بھرنے کے بعد ملک بھر میں الرٹ کا اعلان کیا گیا ۔

برطانیہ کی وزارت دفاع نے یوکرین میں فوجی صورتحال کے بارے میں کہا کہ روس نے ممکنہ طور پر یوکرین کے مشرق میں واقع شہر کریمینا میں اپنی فوج کو مزید نفری فراہم کی ہے کیونکہ یہ روس کے لیے اہم لاجسٹک مرکز ہے اور یوکرین کی جانب سے مزید پیش قدمی کے بعد یہاں روسی افواج نسبتاً کمزور ہو گئی ہیں۔