Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈان لیکس رپورٹ کی تاریخ کا اعلان‘ نوازشریف کے قریبی ساتھی فارغ | زرائع نیوز

ڈان لیکس رپورٹ کی تاریخ کا اعلان‘ نوازشریف کے قریبی ساتھی فارغ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈان لیکس کی رپورٹ 24 اپریل کو پیش کی جائے گی جس کے بعد طارق فاطمی کو باقاعدہ طور پر دفتر خارجہ سے ہٹا دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کیے گئے کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے جو 24 اپریل کو پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں قومی سلامتی کی خبر لیک کرنے کا ذمہ دار وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کو قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طارق فاطمی نے متنازعہ خبر کے مندرجارت بغیر اجازت ڈان اخبار کے صحافی کو لکھوائے۔ 24 اپریل کو رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد طارق فاطمی کودفتر خارجہ سے ہٹانے کا باضابطہ اعلان کیاجائے گا۔