کراچی:صوبائی وزیر شرجیل میمن، مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی نے کہا ہےکہ جیلوں سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، جس میں صداقت نہیں، افغانیوں کی تصویر سندھ کے کسی جیل کی نہیں، سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ یہ لانڈھی جیل کی تصویر ہے۔
سندھ آرکائیوز کمپلیکس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں 129 انڈر ٹرائل افغان خواتین اور 178 بچے جیل میں موجود ہیں، یہ بچے گرفتار نہیں، جیل میں والدہ کے ساتھ رہتے ہیں، عدالتوں نے 54 خواتین کو 2 ماہ کی سزا سنائی ہے، جو جنوری کے پہلے ہفتہ میں مکمل ہوجائیں گی، جن کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی نے دعویٰ کیا کہ جیلوں میں جو کھانا قیدیوں کو دیا جاتا ہے، وہی عملہ بھی کھاتا ہے۔
