ٹورنٹو:معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو طبیعت میں بہتری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مولانا طارق جمیل صاحب کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے۔
یوسف جمیل نے والد کے لیے فکر مند ہونے اور دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور محبت کا بہت بہت شکریہ۔
کچھ روز قبل یوسف جمیل نے والد کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی تھی۔مولانا طارق جمیل عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے، کینیڈا میں مولانا طارق جمیل کی انجیوپلاسٹی ہوئی تھی۔
