Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایم کیوایم جلد ایک ہوجائے گی :شیخ رشید کا دعویٰ | زرائع نیوز

ایم کیوایم جلد ایک ہوجائے گی :شیخ رشید کا دعویٰ

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں الیکشن جب بھی ہوا 13پارٹیوں کےخلاف ریفرنڈم ہوگا،نئے سال ایم کیو ایم ایک اور باپ پارٹی نیک ہوجائے گی ۔

ایک ٹویٹ میں ا نہوں نے کہا کہ جو عوام کے ساتھ ہاتھ کرے گا وہ پچھتائے گا، 10 ماہ میں انہوں نے صرف اپنے کیسز ختم کروائے، غریب سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا گیا، ٹیکنوکریٹ یا نگران حکومت ڈیفالٹ میں کیا کرے گی، ترسیلاتِ زر برآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی، مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی، 10 جنوری تک 1.3 ارب ڈالر دینے ہیں ، 77 روز میں اسحاق ڈار کی جعلی منصوبہ بندی اور بلاول کے فضائی دورے سب ناکام ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ عنقریب ان کے کیسوں کا اوراوورسیزووٹوں کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی، معاشی سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی ۔