اسلام آباد: سال 2022 کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی فعال قیادت میں ایوان صدر کے اقدامات اور دیگر تعمیری و مثبت سرگرمیوں پر محیط اسپیشل ڈاکومنٹری کا اجرا کیا گیا ۔اسپیشل ڈاکومنٹری میں چھاتی کے کینسر سے تحفظ، معذوری، ذہنی و نفسیاتی صحت، خواتین کے حقوق اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے اقدامات، تعلیم، روزگار کے حصول اور ذاتی ترقی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال ،گرین پریذیڈنسی پراجیکٹ کے آغاز، ایوان صدر کی شمسی توانائی پر منتقلی، خواتین کو با اختیار بنانے، صنفی مساوات کے قیام، نوجوان طبقہ کی اعلی تعلیم اور تربیت، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ترقی، وفاقی محتسبین کے ذریعہ سستے اور تیز تر انصاف کی فراہمی اور خاندانی و اخلاقی اقدار کے احیا کا بھرپور احاطہ کیا گیا ہے۔
اسپیشل ڈاکو منٹری کے اختتام پر صدر مملکت نے سال 2023 کے حوالے سے کہا کہ یہ انتخابات کا سال ہے اور ہر فرد انتخابات میں حصہ لے تاکہ ملک میں ایک اچھی حکومت آئے اور اس کو مستحکم کرنے میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حوالہ سے اولاد پر توجہ دیں، اس کے علاوہ گھر کے ماحول کو بہتر بنائیں،ملک میں خاندانی اقدار کے احیا کو یقینی بنائیں۔
صدر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان علم واخلاق کے اعتبار سے ترقی کرے گا تو میرا پاکستان دنیا میں بے انتہا ترقی کر سکتا ہے۔
