نیویارک: فلسطینی علاقوں پراسرائیلی قبضے کیخلاف اقوام متحدہ میں قراردادکثرت رائے سے منظورکرلی گئی۔عرب میڈیاکے مطابق قراردادکے حق میں پاکستان،یواے ای،روس،چین اوردیگرمسلم ممالک نے ووٹ دیا،قراردادکے حق میں 87،مخالفت میں 26ووٹ آئے،53ممالک ووٹنگ سے غیرحاضررہے۔
اسرائیل،امریکہ،برطانیہ اوریورپی ممالک نے قراردادکی مخالفت میں ووٹ دیا۔
بھارت،فرانس اورجاپان ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے ممالک میں شال تھے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل، امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔
بھارت، فرانس اور جاپان ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے ممالک میں شامل تھے۔ قرارداد میں اسرائیل فلسطین تنازع پر عالمی عدالت انصاف سے رائے مانگی گئی ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق قرارداد میں عالمی عدالت انصاف سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے قانونی نتائج پر رائے دینے کے لیے کہا گیا ہے۔ بھارت نے مشرقی بیت المقدس اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے سے متعلق قرارداد کے مسودے سے خود کو الگ کر لیا ہے،قرارداد کے مسودے میں فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے غیر قانونی ’طویل قبضے‘ اور اس کی علیحدگی کے قانونی نتائج پر عالمی عدالت انصاف سے رائے مانگی گئی ہے۔
ووٹنگ کے بعد ورلڈ جیوش کانگریس کے صدر رونالڈ ایس۔ لوڈر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں ووٹنگ اسرائیل کے خلاف جاری تعصب کی ایک مثال ہے۔
