مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ میں برفباری کی ویڈیو پر سعودی حکام کو وضاحت جاری کرنی پڑگئی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا تھاکہ مسجد حرام میں پہلی مرتبہ برفباری ہوئی ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور بغیر کسی کے تحقیق کے اسے پھیلایا جانے لگا۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں تاہم اب سعودی حکام نے برفباری کی ویڈیو پر ردعمل جاری کردیا۔
سعودی میٹرولوجیکل سینٹر کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خانہ کعبہ میں برفباری کی ویڈیو جعلی (فیک) ہے۔
