Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسلام آباد:‌ اسٹیج سے گرنے والی شاعرہ کی تدفین | زرائع نیوز

اسلام آباد:‌ اسٹیج سے گرنے والی شاعرہ کی تدفین

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد میں منعقدہ قومی کتب میلے میں سٹیج سے گر کر جاں بحق ہونے والی شاعرہ فرزانہ ناز کو راولپنڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک چائنہ فرینڈ شپ ہال میں جاری کتب میلے کے اختتامی تقریب کے دوران 12فٹ اونچے سٹیج سے گر کر زخمی ہونے والی مصنفہ اور شاعرہ فرزانہ ناز ہسپتال میں دم توڑ گئی تھیں جنہیں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

سٹیج سے گرنے کے باعث انکے سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے بعد انہیں شفا ءانٹر نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا۔انکا تعلق راولپنڈی سے تھا ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق بلندی سے گرنے کی وجہ سے فرزانہ ناز کی سر پر شدیدچو ٹیں آئی تھیں، مرحومہ کے پسماندگان میں6سالہ بیٹی اور 4سال کا بیٹا ہے۔