Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
برانڈڈ گھی کی قیمت میں نمایاں کمی | زرائع نیوز

برانڈڈ گھی کی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی : یوٹیلٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی گئی، فی کلو گھی کی قیمت 12 روپے کمی سے 500 روپے مقرر، 5 کلو کا ٹن 50 روپے سستا کر دیا گیا۔

ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر پریمیئم برانڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے تک کی کمی کردی ہے۔ پریمیئم برانڈ گھی کا 1 کلو پاؤچ اب 512 روپے فی کلو بجائے 500روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔50 روپے کی کمی سے 5کلو والا ٹن 2580 کی بجائے 2530 روپے میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والے صارفین کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے فی الفور ان ٹار گٹڈ سبسڈی کیلیے وقتی طورپر ون ٹائم پاس ورڈ کا تا حکم ثانی خاتمہ کر دیا ۔صارفین صرف اپنا اصل شناختی کارڈ دکھا کر ان ٹارگٹڈ سبسڈی حا صل کر سکتے ہے۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت عوام کی سہولت کیلیے ٹارگٹڈ اور ان ٹارگٹڈ سبسڈی کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس سبسڈی کے حصول کیلیے صارفین کیلیے لازمی قرار دیا گیا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر خریداری سے پہلے اپنا شناختی کارڈ نمبر 5566 پر میسج کریں اور ون ٹائم پاس ورڈ حاصل کریں لیکن اس سسٹم مشکلات آرہی تھی اس لیے فی الحال اس نظام کو معطل کر دیا گیا ہے۔