Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں آج کیا ہوا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں ! | زرائع نیوز

وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں آج کیا ہوا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں !

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چھٹی کے روز وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں کابینہ نے پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ ملک کی موجود سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

بیشتر کابینہ اراکین لاہور میں ہونے والے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ، ساجد طوری، وزیراعظم کے مشیر امیر مقام، وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع، وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھے۔

الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نہ کیا جا سکا، اجلاس کے شرکاء نے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کا معاملہ بھی پارلیمنٹ میں لے جانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے جو فیصلہ کرے اسی پر عمل ہو گا، چار تین کا فیصلہ ہے تین دو کیسے تسلیم کرلیا جائے۔

اجلاس کے شرکاء نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کی جانب سے واپس بھجوانے کی مذمت کی، وفاقی وزراء ایازصادق، خواجہ سعد رفیق سمیت کابینہ کے چند اراکین لاہور میں موجود تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ صدر مملکت کا کردار پاکستان تحریک انصاف کے ایک کارکن جیسا ہوچکا ہے، پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل کو واپس بھجوانا بدقسمتی ہے، صدر کو آئین و قانون کی پاسداری کرنا چاہیے۔