Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ہائے یہ غربت ! گھر سے 10 کلو آٹا, 2 کلو گھی , بچوں کا گلک چوری, مقدمہ درج | زرائع نیوز

ہائے یہ غربت ! گھر سے 10 کلو آٹا, 2 کلو گھی , بچوں کا گلک چوری, مقدمہ درج

لاہور: مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کی وجہ سے گھروں سے کھانے پینے کی اشیاء بھی چوری ہونے لگی ہیں۔ایسی ہی ایک چوری کی واردات کا مقدمہ ضلع قصور چونیاں میں درج کرایا گیا ہے۔

مدعی رحمت علی کے مطابق وہ محنت مزدوری کرتا ہے، اہلِ خانہ کے ساتھ شادی پر گیا ہوا تھا کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان دیوار کے ساتھ سیڑھی لگا کر گھر میں داخل ہوئے۔

نامعلوم چور گھریلو سامان جس میں ڈبل بیڈ کے 2 کمبل، فریج کا اسٹیبلائزر، ڈش سیور، جوسر مشین، واٹر کولر، 11 جوڑے کپڑے، دو بیڈ شیٹس، موٹر سائیکل کی بیٹری، بچوں کا گلہ، 10 کلو آٹا اور 2 کلو گھی چوری کر کے لے گئے۔مدعی نے اس واردات کی ایف آئی آر میں گواہوں کے نام بھی درج کرائے ہیں۔پولیس نے ایف آئی آر نمبر 145/2023 درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔