Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
روسی لڑاکا طیارے ایران پہنچ گئے، سیٹلائٹ تصاویر میں انکشاف | زرائع نیوز

روسی لڑاکا طیارے ایران پہنچ گئے، سیٹلائٹ تصاویر میں انکشاف

تہران : چند روز قبل 7 فروری کو ایران نے ایک پروپیگنڈا ویڈیو میں “ایگل 44” کے نام سے ایک نئے زیر زمین فضائی اڈے کا انکشاف کیا تھا۔اب سیٹلائٹس نے اس حوالے سے تفصیلات دکھا دی گئی ہیں۔

سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی فضائی اڈے پر جدید روسی لڑاکا طیارے پہنچ گئے ہیں۔ ان تصاویر میں “ایگل 44” کے قریب روسی سخوئی-35 لڑاکا طیاروں سے مشابہہ ایک ماڈل دیکھا گیا۔ یہ فوجی اڈہ ایران نے زیر زمین بنایا تھا اور حال ہی میں اس کا انکشاف کیا تھا۔

تصاویر سے ظاہر ہو سکتا ہے کہ ایران روسی لڑاکا طیاروں کے طول و عرض کا ماڈل استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ ماڈل زیر زمین سرنگوں سے گزر کر نئے اڈے پر تعینات ہو سکتا ہے۔

اگرچہ روس نے اس معاہدے کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم ویڈیوز اور سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کم از کم طیاروں کی آمد کے لیے تیاریاں کر رہا ہے۔