کراچی : لاہور میں سنگ دل باپ نے اپنی معصوم بچی کو گلا دبا کر قتل کردیاذرائع کے مطابق سفاک قاتل (باپ) نے 3 سالہ بیٹی فاطمہ زہرہ کو ابدی نیند سلا دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں بچی کی موت کی اطلاع پر پولیس ٹیم وہاں پہنچی تو صورتحال مشکوک دکھائی دی۔
پولیس نے بچی کے والد کے والد سے پوسٹ مارٹم کرانے کا کہا تو اُس نے انکار کردیا، جس پر پولیس کو شک ہوا اور پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کو گلا دبا کر قتل کیے جانے کے انکشاف پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا۔ملزم خرم شہزاد نے اپنی بیٹی فاطمہ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا پیدا ہوگئی۔
(ویب ڈیسک/مانیٹرنگ ڈیسک)

لاہور میں سنگ دل باپ نے اپنی معصوم بچی کو گلا دبا کر قتل کردیا
