Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈارک ویب لیکس : وفاق کا صوبائی حکومتوں اور وزارتوں کو مراسلہ | زرائع نیوز

ڈارک ویب لیکس : وفاق کا صوبائی حکومتوں اور وزارتوں کو مراسلہ

اسلام آباد : ملکی سیاست میں کچھ آڈیوز کی گردش کے بعد وفاقی حکومت نے اس کی روک تھام کے لئے بڑا فیصلہ کر لیااس سلسلے میں ایک مراسلہ جاری کیے جانے کی اطلاعات ہیں ۔

صوبائی حکومتوں، وفاقی وزارتوں کو بھیجے گئے مراسلے میں سفارش کی گئی ہے کہ ذاتی اور آفیشل معلومات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، ڈارک ویب سورسز کو ایکسپلور کرنے سے گریز کیا جائے, نامعلوم نمبر سے آنے والی تصاویر اور لنک کو آگے نہ بھیجا جائے، بینک اکاؤنٹس، سوشل میڈیا، ای میل کی ٹو فیکٹر تصدیق لازمی کی جائے، ون ٹائم پاس ورڈ کسی بھی شخص کے ساتھ شیئر نہ کیا جائے۔