Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
روس سے تیل کی خریداری کی تیاریاں مکمل, وفد جلد پاکستان آئے گا | زرائع نیوز

روس سے تیل کی خریداری کی تیاریاں مکمل, وفد جلد پاکستان آئے گا

اسلام آباد: سستے تیل کی خریداری کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ روس کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔روس خام تیل میں دنیا کے برابر یا اس سے بھی زیادہ ڈسکاؤنٹ دے گا۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی حالیہ قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت توانائی نے روس سے خام تیل کی خریداری پر غور شروع کردیا ہے، اس حوالے سے وزارت توانائی نے آئل ریفائنریز سے باضابطہ تجاویز طلب کرلی ہیں۔

وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ روس سے خریداری کی صورت میں تیل کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ کیا ہو گا اور تیل درآمد کرنے پر ٹرانسپورٹیشن اخراجات کیا آئیں گی خط میں پوچھا گیا ہے کہ روس سے خام تیل کی خریداری سے عرب ممالک سے معاہدے تو متاثر نہیں ہوں۔