کراچی : اداکارہ مہوش حیات نے نازیبا الزامات لگانے پر یوٹیوبر کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
مہوش حیات نے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف بے بنیاد مواد پھیلایا جا رہا ہے۔جس سے میری ساکھ، عزت اور شہرت کو نقصان پہنچا۔مہوش حیات نے استدعا کی کہ متعلقہ یوٹیوبر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اس سے پہلے اداکارہ کبریٰ خان بھی اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کر چکی ہیں۔درخواست گزار اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ یوٹیوبر نے من گھڑت الزامات سے میرے اور دیگر اداکارائوں کے وقار کو مجروح کیا ہے۔وکیل کبری خان کا مؤقف ہے کہ ہتک آمیز مواد ہٹانے کیلئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے کبریٰ خان سمیت چاروں اداکاراؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔
