شہر قائد میں‌ 5 اکتوبر کو مشاعرے کا اعلان

کراچی ( )آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی با اشتراک پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ کے زیر اہتمام چونتیسواں سالانہ اردو ہائیکو مشاعرہ”ہمارا دوستانہ“ 5 اکتوبر 2019 ہفتہ شام7 بجے منظر اکبر ہال میں منعقد کیا جارہا ہے۔

مشاعرے کی صدارت صدر آرٹس کونسل وستارہ امتیاز محمد احمد شاہ کریں گے ۔ مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدر ہونگے ۔ پاکستان کے نامور شعراءکرام ہمارا دوستانہ کے موضوع پر اور دیگر طبع زاد ہائیکو (جاپانی صنف سخن ) اردو میں پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: