لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب, بعض اداکارائوں کے لباس پر تنقید

کراچی : شوبز ستاروں کے لیے لکس اسٹائل ایوارڑ کی تقریب جمعے کی شب کراچی میں منعقد ہوئی۔کئی اداکاروں نے اپنے منفرد انداز اور دلکش لباس سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا ۔

    یمنیٰ زیدی، مایا علی، ہانیہ عامر سمیت دیگر ادارائیں سفید اور سیاہ رنگ کے ملبوسات میں دلکش دکھائی دیں۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں کئی اداکارائیں اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے مداحوں کی تنقید کی زد میں بھی نظر آئیں۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی 22 ویں سالانہ تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی فیشن، ٹی وی اور موسیقی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعزازات سے نوازا گیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں سپر اسٹار صبا قمر سفید رنگ کے لباس میں دلکش لگ رہی تھیں، ٹاپ اور پھولوں کی ڈیزائن سے بنا لمبے گاؤن میں خوبصوت دکھائی دے رہی تھیں۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں گلوکارہ شے گل نے اپنے بندھے ہوئے بالوں کے ساتھ سلک گاؤن کا انتخاب کیا۔اداکارہ عائشہ عمر نے 1920 کی دہائی جیسا ہیر اسٹائل اپناتے ہوئے سیاہ رنگ کے ٹاپ کے ساتھ گاؤن کے ساتھ خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔

سرمد کھوسٹ بھی سفید رنگ کے منفرد شلوار قیمض میں دلکش دکھائی دیے۔