Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی، ویڈیو کی بنیاد پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے تین نوجوان گرفتار | زرائع نیوز

کراچی، ویڈیو کی بنیاد پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے تین نوجوان گرفتار

کراچی: فیڈرل ایویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سیل نے خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے الزام میں تین ملزمان گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ایف آئی اے سائبرکرائم سیل نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں عبدالرافع ، اسامہ ذوالفقار اور احتشام جیلانی شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم اسامہ ذوالفقار نے خاتون سے دوستی کی اور ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کرفحش ویڈیو اور تصاویر ریکارڈز کیں، ملزمان نے خاتون سے متعلق غیراخلاقی مواد ڈیوائس میں محفوظ کر رکھا تھا۔ ملزم رافع نے جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے خاتون سے رابطہ کیا اور دوستی کے بعد غیراخلاقی مواد کے ذریعے بلیک میل کرنا شروع کردیا، خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 24/2019 درج کرلیا گیا۔