کراچی: کورنگی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم

کراچی : ضلع کورنگی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 30 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر کیمرے لگائیں جائیں گے۔

ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں پولیس اہلکار مانیٹر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: