کراچی: تحریک انصاف( پی ٹی آئی) رکن اسمبلی اور رہنما خرم شیرزمان نے سندھ میں کوروناوائرس کے کیسزم یں اضافے پر تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔
خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان مین کہا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے کرونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکتا، سندھ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات غیر تسلی بخش ہیں۔
یاد رہے کہ سندھ میں آج بھی کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 76 تک پہنچ گئی، نئے کیسز ایران سے آنے والے زائرین کے ہیں۔
