Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی : اسٹریٹ کرائمزکیلئےاسلحہ کرائے پردینےوالے4ملزم گرفتار | زرائع نیوز

کراچی : اسٹریٹ کرائمزکیلئےاسلحہ کرائے پردینےوالے4ملزم گرفتار

کراچی: اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے لیے اسلحہ کرائے پر دینےوالا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیاگیا۔سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کیماڑی فداحسین جانوری کےمطابق گزشتہ روز تھانہ اتحاد ٹاؤن میں گرفتار ہونیوالےرشیداحمد نامی اسٹریٹ کرمنل نےدوران تفتیش اسلحہ کرائے پرحاصل کرنے کاانکشاف کیا تھا۔

گرفتارملزم کی نشاندہی پر اسٹریٹ کرمنلز کو اسلحہ فراہم والےگروہ کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کرگزشتہ رات مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ سب انسپکٹر بھائی خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نےمرکزی ملزم کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتارکیا۔

اسلحہ فراہم کرنیوالے گینگ کےسرغنہ کی شناخت سمیر حسین عرف روکاولدعبدالشکورجبکہ گرفتارساتھیوں کی شناخت شارق، عباد اور سمیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

گرفتارملزمان کے قبضے سے 5 عددغیرقانونی پستول بمعہ ایمونیشن،2 موٹرسائیکل اور 3 عدد موبائل فون برآمد ہوئے۔ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔