Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
متحدہ ورکر فرنٹ پینل کی کامیابی پر عوام اور کارکنان کو مبارکباد | زرائع نیوز

متحدہ ورکر فرنٹ پینل کی کامیابی پر عوام اور کارکنان کو مبارکباد

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ہونے والے یونین کے الیکشن میں متحدہ ورکرز فرنٹ کی حق پرست پینل کی دوبارہ گنتی کے بعد حتمی کامیابی پر عوام اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے حق پرست پینل بہترانداز میں کام کرے گا اور ملازمین نے جو اپنے قیمتی ووٹ ڈال کر ان پر بھروسہ کیا ہے ان کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

متحدہ ورکرز فرنٹ کے حق پرست پینل کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد حتمی کامیاب ہونے پر عوام اور کارکنان کی بڑی تعداد نے مرکز بہادرآباد آمد کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سید مصطفیٰ کمال و اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات۔ کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی جیت ہماری اور آپکی جدہ جہد کا نتیجہ ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ ہم تمام کارکنان آپس میں متحد ہوکر اسی طرح آنے والے تمام چیلنجز سے نمٹتے ہوئے مزید الیکشن اپنے نام کر کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔

سید مصطفی کمال نے متحدہ ورکرز فرنٹ کی کامیابی پر کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ واٹر اینڈسیوریج بورڈ کے ملازمین کے مسائل حل کرنے اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلوانا ہے اور ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ یہ نعرہ لگایا ہے کہ خود مختار ادارہ ہی تمام مسائل کا حل ہے جس کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں۔ کارکنان و عوام نے ڈھول تاشے کے ساتھ جیت کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔