Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
آصفہ بھٹو کی گرلز باکسنگ اور جمناسٹک چیمپیئنز سے ملاقات |

آصفہ بھٹو کی گرلز باکسنگ اور جمناسٹک چیمپیئنز سے ملاقات

کراچی: گزشتہ روز آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی سے تعلق رکھنے ولی باکسنگ چیمپیئن اور جمناسٹک چیمپیئن کھلاڑیوں سے بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ پی پی پی جنوبی کے صدر خلیل ہوت’سندھ باکسنگ کے صدر اصغر بلوچ’ سیکریٹری عبدالرزاق اور دیگر افراد بھی موجود تھے’ ملاقات کے دوان گولڈ میڈلسٹ گرلز باکسرز ماریہ بلوچ’ گل جبیں ملنگ’ مہرین بلوچ’ سارا ملنگ’ صدف’اساورہ اور جمناسٹک چیمپیئن آمنہ’ فضا اور شاہجہاں نے قومی سطح پر اپنی کامیابیوں کے حوالے سے آصفہ بھٹو کو بریفنگ دی اور اس بات پر زور دیا کہ حکومتی سطح پر نہ صرف ہماری حوصلہ افزائی کی جائے بلکہ ہر وہ سہولت فراہم کی جائے جس کی ہمیں ضرورت ہے تاکہ ہم قومی اور صوبائی سطح کے ساتھ ساتھ انترنیشنل سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

آصفہ بھٹو نے ان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور یقین دلایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ان کی ہر سطح پر بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے ہر ممکن مدد کریں گے۔

سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے صدر اصغر بلوچ نے آصفہ بھٹو کی جانب سے کھلاڑیوں کی پذیرائی پر ان کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں جمناسٹک کھلاڑیوں نے آصفہ بھٹو کے سامنے جمناسٹک میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔