کراچی : کراچی میں گزشتہ شب سال کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی اور کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت میں 4 ڈگری کی کمی ریکارڈ ہوئی، آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پیر کی صبح سکھر، لاڑکانہ، موہنجوداڑو اور گرد و نواح میں صبح کے اوقات میں دھند/کہرُ پڑنے کا امکان ہے۔
