Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی: بھتے کی عدم ادائیگی، چھ ماہ کے دوران ایک ہی دکان پر تیسرا حملہ | زرائع نیوز

کراچی: بھتے کی عدم ادائیگی، چھ ماہ کے دوران ایک ہی دکان پر تیسرا حملہ

کراچی: شہر قائد میں بھتہ خور ایک بار پھر سر اٹھانے لگے، اورنگی ٹاؤن میں واقع ندیم الیکٹرانکس کی دکان پر دستی بم حملے کے نتیجے میں مالک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں واقع ندیم الیکٹرانکس پر بھتہ نہ دینے کی وجہ سے نامعلوم افراد نے آج دوپہر دکان کھلتے ہی کریکر پھینکا جس کے نتیجے میں دکان تباہ اور مالک زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق چھ ماہ کے دوران ندیم الیکٹرانکس پر یہ تیسرا حملہ ہے قبل ازیں نامعلوم افراد بھتہ نہ دینے کے باعث اس دکان پر دو بار حملہ کرچکے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

واقعے کی الطلاع ملتے ہی پولیس ، رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور وہاں سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیے، دکاندار نے اپنے تحفظات اور تمام تر صورتحال سے اعلیٰ افسران کو آگاہ کردیا ہے۔