کراچی : تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر،سابق گورنر سندھ و مرکزی رہنما عمران اسماعیل،قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ،خرم شیرزمان نے علی زیدی پر حملے کی مذمت کی ہے اور کہاہے کہ پی پی غنڈوں کا نہتے پارٹی کارکنوں پر حملہ شرمناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے آفس میں پولیس کی موجودگی میں حملہ سوالیہ نشان ہے ،بزدلانہ پتھراو سے درجنوں کارکن زخمی ہوئے ہیں زخمی کارکنوں نے علی زیدی کو پی پی غنڈوں سے بچایا،سندھ حکومت انتظامی اور سیاسی دہشتگردی کی مرتکب ہو رہی ہے ،نتائج کی تبدیلی پر موجود کارکنان کا احتجاج ان کا حق ہے،پی پی غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔
