Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
امریکا کا یوکرین کیلئے مزید فوجی امداد کا اعلان |

امریکا کا یوکرین کیلئے مزید فوجی امداد کا اعلان

نیو یارک : امریکا نے یوکرین کیلئے مزید فوجی امداد کا اعلان کردیا۔ نئی امداد یوکرین کیلئے 2.5 ارب ڈالر فوجی امدادی پیکج کا حصہ ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق سیکڑوں بکتربند گاڑیاں،راکٹ اور آرٹلری شیل یوکرین بھیجے جائیں گے۔امدادی پیکج میں بریڈلے فائٹنگ گاڑیاں، 90 اسٹرائیکرآرمرڈ پرسنل کیریئرز شامل ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق بارودی سرنگوں سے محفوظ بنانے والی53 گاڑیاں شامل ہیں۔ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمزکے اضافی گولہ بارود، دفاعی سسٹم، آرٹلری راؤنڈز بھی امریکی امداد کا حصہ ہیں۔ امریکا نے یوکرین کو اب تک27.4 ارب ڈالر سے زائد سیکیورٹی امداد فراہم کی ہے۔