Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
امریکی صدر کو بیوی کو منانے کے لئے بار بار پرپوز کرنا پڑا ! | زرائع نیوز

امریکی صدر کو بیوی کو منانے کے لئے بار بار پرپوز کرنا پڑا !

 واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن پہلی بیوی کے کار حادثے میں ہلاکت کے بعد جَل بائیڈن کی محبت میں گرفتار ہوئے اور ایک نہیں دو نہیں بلکہ 5 بار شادی کی پیشکش کی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر جوبائیڈن نے ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی سے متعلق خوشگوار انکشافات کیے جو اس سے قبل منظر عام پر نہیں آسکے تھے۔

صدر جوبائیڈن سے جب صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ پہلی نظر میں محبت ہوجانے پر یقین رکھتے ہیں تو انھوں نے برجستہ جواب دیا کہ ’’ہاں‘‘ اور میرے ساتھ زندگی میں ایسا دو مرتبہ ہوا ہے۔

جوبائیڈن نے بتایا کہ پہلی اہلیہ سے بھی محبت کی شادی کی تھی لیکن افسوس کہ وہ 1972 میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔صدر جوبائیڈن نے مزید بتایا کہ میں تنہائی کا شکار اور کافی افسردہ رہتا تھا کہ جَل سے ملاقات ہوئی اور پہلی نظر میں ہی مجھے ان سے پیار ہوگیا اور میں نے ان سے شادی کا فیصلہ کرلیا لیکن یہ بات اُس وقت کہہ سکا۔

امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ پہلی ملاقات سے ہماری شادی ہونے کے درمیان 4 بار پروپوز کیا لیکن یہ نہ مانی اور میں بھی ڈٹا رہا بالآخر پانچویں بار میں انھوں نے ہاں کہہ دیا۔

صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ میرے بیٹوں نے بھی جَل سے شادی کے فیصلے کا نہ صرف خیرمقدم کیا بلکہ میری حوصلہ افزائی بھی کی تھی اور اسی وجہ سے میں 4 بار ناکامی کے باوجود پانچویں شادی کی پیشکش کی ہمت کرسکا تھا۔