کراچی :آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
کراچی سمیت سندھ رینج کے پولیس کے 266 سیئنر سب انسپکٹر کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ایڈیشنل آئی جی اسٹبلشمنٹ عمران یعقوب منہاس ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے چیئرمین تھے۔
ممبران میں شہزاد اکبر, عبدلحمید ,قمر رضا جسکانی اور ممبر سیکیورٹی سوہایا عزیز شامل تھیں۔
سینئر سب انسپکٹرز کو کریڈ 16 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ترقی حاصل کرنے والوں میں کراچی رینج اور ٹریفک پولیس کے افسران بھی شامل ہیں۔
