Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
44 پی ٹی آئی ارکان اسمبلی استعفے واپس لینے پارلیمنٹ پہنچ گئے , دروازے بند | زرائع نیوز

44 پی ٹی آئی ارکان اسمبلی استعفے واپس لینے پارلیمنٹ پہنچ گئے , دروازے بند

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 44 ارکان اسمبلی نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا،پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ پہنچے تو پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ بند کر دیا گیا۔ ارکان نے اسپیکر ہاؤس جانے کی بھی کوشش کی۔

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی قومی اسمبلی پہنچے تو پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ بند کر دیا،پی ٹی آئی ارکان نے اسپیکر کی رہائش گاہ جانے کی کوشش لیکن وہاں جانے سے بھی روک دیا گیا۔پی ٹی آئی ارکان اسمبلی احتجاج کرتے ہوئے منسٹر انکلیو کے باہر بیٹھ گئے،پارلیمان میں اسپیکر کی عدم دستیابی پر ارکان اسپیکر ہاؤس پہنچے۔منسٹر انکلیو کے باہر خواتین پولیس اہلکاروں سمیت پولیس کی بھارتی نفری تعینات ہے۔

اس سے قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم 45 ارکان اسمبلی عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی آئے تھے،ہم جعلی اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے آئے,امپورٹڈ حکومت نے چار دن کے لیے پارلیمنٹ بند کردی،اسپیکر یا سیکریٹری اسمبلی ہمیں ملے تاکہ اپنے استعفے واپس لیں،ہم نے استعفے واپس لینے کی ای میل بھی کی۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے اپوزیشن لیڈر بنانا ناگزیر ہے،ہم اسپیکر قومی اسمبلی کی رہائشگاہ جائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر کو استعفے واپس لینے کے فیصلے سے آگاہ کریں گے،44 اراکین نے استعفے واپس لے لیے ہیں۔