کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نےاعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی/سالانہ II امتحانات برائے 2022ہفتہ 4فروری 2023ء سےشروع ہورہے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس،کامرس ریگولر،کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کےضمنی امتحانات ہفتہ4 فروری سےشروع ہورہے ہیں جو 25 فروری تک جاری رہیں گے۔
شام کی شفٹ میں ہونیوالے یہ امتحانات دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک منعقد ہوںگے جبکہ جمعہ کے روز سہ پہر تین بجے سے پانچ بجے تک منعقد ہوںگے۔
