کراچی :وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان میں بھی چین کی طرح صرف ایک بچہ پیدا کرنے کی پالیسی اپنانے کی تجویز دے دی گئی۔
سندھ فیملی پلاننگ کانفرنس 2023ء کے حوالے سے جناح اسپتال کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عورت کو اپنے جسم پر اختیار حاصل ہونا چاہٸے، مرد کیوں فیصلہ کرے کہ بیوی کو کیا کرنا ہے؟ ہمیں بھی چائنہ کے طرز پر چلنا چاہٸے کہ ایک بچہ خوش حال گھرانا کیوں کہ زیادہ بچے پیدا کرنے سے عورت کی صحت پر بھی فرق پڑتا ہے، اسی لیے ماؤں کی اموات کی شرح بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔
حال ہی میں وفاقی وزیر خواجہ آصف کا ایک بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ جہاں مارکیٹس 8 بجے بند ہوتی ہیں وہاں بچوں کے پیدا ہونے کی تعداد کم ہے، ہمارے ہاں مارکیٹس 1 بجے بند ہوتی ہیں بچے پھر بھی زیادہ پیدا ہوتے ہیں۔
