اسلام آباد:رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونےکا امکان ہے۔ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے بینکوں سے جلد معاہدے کا امکان ہے۔
اس سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کی توقع ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حج پالیسی 2023 کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے، وزارت مذہبی امور نے ائیرلائنز، بینکوں، سعودی حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رواں سال وزارت مذہبی امورکو حج سبسڈی ملنےکا امکان نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ رواں سال تمام حج درخواست گزاروں کے لیے بینک اکاؤنٹ ہونا لازم ہوگا۔
گزشتہ برس وزارت حج اور عمرہ نے رواں سال 10 لاکھ مقامی اور غیر ملکی زائرین کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی تھی۔
