Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کی استدعا منظور | زرائع نیوز

دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کی استدعا منظور

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔

ملزمہ دانیہ شاہ نے درخواست ضمانت لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں داخل کی۔

عدالت نے مدعیہ ، پراسکیوٹر ایف آئی اے،انویسٹی گیشن آفسر کو نوٹس جاری کرتے ہوے آ ءیندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت ڈسٹرکٹ جج شرقی نے 18 جنوری 2023 کو مسترد کی تھی۔

ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بناکر یو ٹیوبر کو فراہم کی تھی ۔مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی نے دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم کراچی میں مقدمہ الزام نمبر 73/2022 زیر دفعہ 20,21,24،
کے تحت درج کروایا ہے۔

لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ نے کہا ہےکہ ملزمہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا ہے ملزمہ نے نہ تو عامر لیاقت کی نازیباویڈیو بنائی ہے اور نہ ہی کسی کو فراہم کی ہے , ٹرائل کورٹ اور سیشن جج نے میرٹ کو نظر انداز کرکے ملزمہ کی درخواست ضمانتون کو مسترد کیا ہے۔

ملزمہ دانیہ شاہ مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ ہے ملزمہ کو جائیداد کی وراثت سے حصہ مانگنے پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔تاکہ وہ اپنا شرعی حصہ سے دستبردار ہوجائے,ٹرائل کورٹ نے دانیہ شاہ پرفرد جرم عائد کرنے کے لیے 26 جنوری کی تاریخ مقرر کررکھی ہے ۔

لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ جسٹس عمر سیال نے مورخہ 8فروری 2023۔تک نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔