Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کیماڑی میں زیریلی گیس سے 18 بچوں کی اموات کی تصدیق, 4 فیکٹریاں سر بمہر | زرائع نیوز

کیماڑی میں زیریلی گیس سے 18 بچوں کی اموات کی تصدیق, 4 فیکٹریاں سر بمہر

کراچی: ضلع کیماڑی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں گزشتہ چند روز میں زہریلی گیس سے متاثرہ 18 بچوں کی اموات کا انکشاف ہوا ہے۔ واقعے کے بعد 4 کمپنیوں کو سیل کرکے ایک مالک اور دیگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کیماڑی کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر جا کر تحقیقات کی، ٹیم نے زیریلی گیس سے اموات کی تصدیق کردی۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ پلاسٹک بنانے والی 4 فیکٹریاں سیل کردی گئی ہیں جبکہ ایک مالک اور 4 مزدوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق انتقال کرنے والے بچے سینے میں تکلیف، بخار اور گلے میں تکلیف کا شکار رہے۔انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ علاقہ پولیس کو متعدد بار شکایت کی گئی پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ایس ایس پی ضلع کیماڑی کو مقدمہ درج کرنے کےلیے درخواست دے دی گئی ہے۔انتظامیہ ضلع کیماڑی کے مطابق رہائشی علاقوں میں فیکٹریاں بنانے پر مکمل پابندی ہے۔