کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات سے قبل حافظ نعیم کا پی پی پر دھاندلی کا الزام

کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 15جنوری کی طرح آج 7مئی بروز اتوار کو بھی جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر ووٹ ڈالنے کے لیے بھرپور تعداد میں گھروں سے نکلیں۔اپنے بیان میں حافط نعیم نے کہاکہ ملتوی شدہ 11نشستوں کے انتخابات بہت ہی زیادہ اہمیت کے حامل ہیں، ضمنی انتخابات سے کراچی کے میئر کا فیصلہ ہوگا، شہری اتنی زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالیں کہ پیپلزپارٹی دھاندلی نہ کرسکے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے ضلع غربی کے پولنگ اسٹیشنزکے پریزائیڈنگ افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ صبح سویرے ہی پہلے سے ووٹ کاسٹ کردیے جائیں،اتحاد ٹاؤن، بہارکالونی اوراللہ والا ٹاؤن سمیت مختلف یوسیز میں انتخابات سے قبل ہی حکومتی مشینری نے اپنا کام کرنا شروع کردیا ہے،من پسند نتائج کے حصول کے لیے آخری وقت میں پریزائیڈنگ افسران کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔

حافظ نعیم نے ہکا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کو بچانے کے لیے ملتوی شدہ 11نشستوں کے انتخابات کوصاف و شفاف بنانے کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے لگائے،فوج اور رینجرز کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ شہری پر امن طریقے سے ووٹ کاسٹ کرسکیں،انتخابات کے عمل سے پولیس کے عملے کو دور رکھا جائے، جماعت اسلامی کی ٹیم تیار ہے،اگر جماعت اسلامی کے پولنگ ایجنٹ کو پولنگ اسٹیشنز میں داخل ہونے سے روکا گیا اور دھاندلی کرنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

اُن کا کہنا تھاک ہم دھاندلی کرنے والے کو نظام سپرد نہیں کرسکتے۔ دھاندلی روکنے کے لیے جو ہوسکے گا وہ کریں گے۔ ادارہ نورحق میں 7مئی کو ملتوی شدہ 11نشستوں پر بلدیاتی انتخابات،سندھ حکومت اورپیپلزپارٹی کی جانب سے حکومتی اختیارات ووسائل اور سرکاری مشینری کے ذریعے دھاندلی کی کوششوں اور اب تک کی صورتحال کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جنرل سکریٹری منعم ظفر خان، نائب امراء کراچی راجا عارف سلطان، انجینئر سلیم اظہر، ڈپٹی سکریٹری عبد الرزاق خان ودیگر بھی موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہاکہ سروے کے مطابق ملتوی نشستوں کے 15کے وارڈز میں جماعت اسلامی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں،کراچی کے شہری پرجوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ 11ملتوی نشستوں میں بھی جماعت اسلامی کو بھرپور ووٹ ڈال کر کامیاب کریں اور شہر کے لیے جماعت اسلامی کا میئر منتخب کریں، کراچی کی ماؤں،بہنوں،بیٹیوں اور نوجوانوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے جماعت اسلامی کی مہم چلائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا مقابلہ صرف اور صرف سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی سے ہے،حکومتی مشینری 11یوسیز اور15وارڈز میں کام کرنا شروع ہوگئی ہے،15جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری نے جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی نشستوں کے نتائج تبدیل کر کے پیپلزپارٹی کو جتوایا،ہم کراچی کے مینڈیٹ کا تحفظ کریں گے اور چھینی گئیں تمام نشستیں واپس حاصل کریں گے۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor