Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی : نجی اسکول میں اردو میں بات کرنے پر بچے کے منہ پر کالک لگا دی گئی | زرائع نیوز

کراچی : نجی اسکول میں اردو میں بات کرنے پر بچے کے منہ پر کالک لگا دی گئی

کراچی : نارتھ ناظم آباد میں نجی اسکول میں مبینہ طور پر اردو میں بات کرنے پر بچے کے منہ پر کالک لگا دی گئی۔بچے کے والد نے ایک ویڈیو میں الزام عائد کیا کہ اسکول میں میرے بیٹے کو اردو میں بات کرنے پر تضحیک کا نشانہ بنایا گیا اور اسکول میں بیٹے کے چہرے پر کالک لگا دی گئی۔

بیٹے کے چہرے پر کالک لگا کر سب بچوں کے سامنے کھڑا کرکے تضحیک کی گئی، بچوں کو کہا گیا کہ اس پر ہنسو۔

والد کے مطابق انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی تو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ اسکولز نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کا نوٹس لے کر نجی اسکول سے جواب طلب کر لیا۔

ڈائریکٹوریٹ اسکولز کا کہنا ہے واقعے کی تصدیق یا تردید ابھی تک نہیں ہو سکی۔