Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کیماڑی میں ایک اور بچہ جاں بحق , مرنے والوں کی تعداد 19 ہو گئی | زرائع نیوز

کیماڑی میں ایک اور بچہ جاں بحق , مرنے والوں کی تعداد 19 ہو گئی

کراچی:کیماڑی ٹاؤن کے علی محمد گوٹھ میں ایک اور بچہ جاں بحق ہو گیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ بچے کے انتقال کے بعد علی محمد گوٹھ میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچے کی شناخت 3 سالہ عبدالحلیم کے نام سے ہوئی ہے۔علاقہ مکینوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بچہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیرِعلاج تھا، جو دھوئیں سے متاثر تھا۔

محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ فوت ہونے والے بچے کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ لواحقین کی اجازت سے کیا جائے گا۔