Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
رونالڈو اور میسی 10 سال بعد کیسے دکھائی دینگے ؟ | زرائع نیوز

رونالڈو اور میسی 10 سال بعد کیسے دکھائی دینگے ؟

نیو یارک : دنیا بھر میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کی گونج اور اس کے کمالات دکھنا شروع ہوگئے ہیں، اب اسی طرح کا ایک نیا تجربہ مشہور شخصیات کے حوالے سے کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک فوٹوگرافر نے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مشہور شخصیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ اب سے 10 سال بعد کیسے دکھائی دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق:ایلپر یسیلٹاس نامی فوٹوگرافر نے ایک پروجیکٹ کے حوالے سے یہ تصاویر بنائی ہیں جن میں کھیلوں اور انٹرٹینمنٹ کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات شامل ہیں۔
تصاویر کو بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور فوٹو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کا استعمال کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے علاوہ مشہور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور امریکی گلوکار بلی آئلش سمیت کئی مشہور شخصیات کو کئی سال عمر میں بڑا دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہےہیں۔