Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گپٹل کی سینچری، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کراچی کنگز کو ہرا دیا | زرائع نیوز

گپٹل کی سینچری، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کراچی کنگز کو ہرا دیا

کراچی : پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو6رنز سے شکست دے دی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور جیتنے کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا ۔

اوپنر بلے باز مارٹن گپٹل نے انڈر پریشر صورتحال میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی۔ وہ67 گیندوں پر117 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔افتخار احمد 32 اسکور بنا کر دوسرے ٹاپ اسکورر رہے ۔

عماد وسیم اور عامر یامین 3،3 محمد عامر 1 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔جواب میں کراچی کنگز مقررہ20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر162رنز بنا سکی۔

اوپنر شرجیل خان اور حیدر علی صفر ، جیمز وینس 22 ،میتھیو ویڈ 15 اور کپتان عماد وسیم کا 5 اسکور، شعیب ملک 70 اسکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔

نسیم شاہ ، محمد نواز اور قیس احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد حسنین دو وکٹیں لیں۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ایونٹ میں تین میچ کھیلے ہیں اور تینوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

کراچی کنگز کو پہلے پشاور زلمی پھر ملتان سلطانز اور اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شکست دی۔