Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کامران ٹیسوری کی شجاعت سے ملاقات، اہم امورپرمشاورت | زرائع نیوز

کامران ٹیسوری کی شجاعت سے ملاقات، اہم امورپرمشاورت

لاہور:ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جس پر چوہدری شجاعت نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور پاکستان مسلم لیگ کے سینئررہنما چوہدری شافع بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی اور چوہدری شجاعت حسین نے قومی سیاست میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کردار کو سراہا ۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے کوئی ایک سیاسی جماعت نہیں نمٹ سکتی ،وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں وسیع تر قومی اتفاق رائے قائم کریں اور مملکت خداداد کو بحرانوں سے مستقل بنیادوں پر نجات دلائیں۔

انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت پر زوردیا کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔