کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پرایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہربھرمیں 114 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں 36 موبائل،نقدی چھیننے،8 موٹرسائیکل چھیننے اور70 چوری کی وارداتیں شامل ہیں،
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اورجرائم پیشہ افراد کے درمیان 3 مقابلے ہوئے جس میں 5 جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا جبکہ 9 اسٹریٹ کرمنلز،چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا،مجموعی طورپر150 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،جن میں 21 اسٹریٹ کرمنلز / ڈاکو،27 کارلفٹرز،2 قاتل،15 افراد غیرقانونی اسلحہ رکھنے،18 منشیات فروش،سپلائرجبکہ67 دیگرجرائم میں ملوث افراد کو گرفتارکیا گیا۔
برآمدگی کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پولیس نے مختلف چھاپوں،کارروائیوں کے دوران 15 غیرقانونی ہتھیار،5 کلو چرس، 5 چوری کے موبائل فون، 3 کاریں اور32 موٹرسائیکلیں برآمد کیں۔
