کراچی : لیاری شاہ ولی اللہ روڈ گلی نمبر 19 بلاک 20 نزد ماما ہوٹل نیا اباد کراچی میں چاقووں کے وار سے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
نیا اباد لیاری کی رہائشی خاتون نے اپنے گھر والوں کو اطلاع دی کہ 4 مسلح افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کے بعد میرے شوہر 32 سالہ بلال ولد قادر بخش عرف جاوید کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔
اطلاع ملنے پر گھر والے جب جائے وقوع پر پہنچے تو بلال کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے ۔
