راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور پولیس لائنز کا دورہ کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے پولیس ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کردار کوسراہا۔
انہوں نے کہا کہ کے پی پولیس دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن فورسز کے طور پر لڑی۔خیبر پختونخوا پولیس ایک بہادر پولیس ہے۔بحیثیت قوم دہشتگردی کی اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
